Gas Leakage Web ad 1

سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدہ عالمی ذمہ داری کے تحت مکمل بحال کرائے: پاکستان

0

پاکستان کے خط میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت کی یہ کارروائی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، جبکہ سلامتی کونسل سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مداخلت کرے اور بھارت کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق عمل درآمد کا پابند بنائے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی آئینی عدالت: تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر

عاصم افتخار کے مطابق یہ خط نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے، جس میں معاہدے کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے حوالے کیا گیا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے مفاد میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا مہم کو بے بنیاد قرار دیا اور اس معاملے پر صدر جنرل اسمبلی کی توجہ بھی دلائی۔
انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ جموں و کشمیر کا تنازع، جو طویل عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، جنوبی ایشیا میں مسلسل عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اس مسئلے کا حل متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نہ نکالا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.