Gas Leakage Web ad 1

پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو تاحیات مراعات دینے کا قانون واپس

0

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو تاحیات مراعات دینے سے متعلق قانون واپس لے لیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تنخواہوں اور استحقاق ایکٹ میں اسپیکر کو مختلف مراعات دینے کے لیے ترامیم کی گئی تھیں۔

سولر لائسنسنگ کے معاملے پر صارفین پریشان، نیپرا نے صورتحال واضح کر دی

مجوزہ ترامیم کے تحت اسپیکر کو سبکدوشی کے بعد گریڈ 17 کا ایک افسر، معاون عملہ، ڈرائیور، باورچی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اس ایکٹ کی شق 20 پر اعتراضات اٹھائے گئے، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر تنخواہوں اور استحقاق ایکٹ سے شق 20 کو ختم کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.