اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو ایک مثالی شہر بنایا جائے گا، جہاں شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات اور تفریحی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
دنیا کو بدلنے کیلئے وسائل نہیں بلکہ بڑے خیالات درکار ہوتے ہیں: مریم نواز شریف
اجلاس کے دوران بین الاقوامی معیار کی فرموں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت فائیو سٹار ہوٹلز کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ ای او بی آئی کے اشتراک سے تیار ہونے والے فائیو سٹار ہوٹل منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے زیرو ٹیکس پر مبنی نئی ہوٹل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اسلام آباد کے تمام رقبے اور پراپرٹی کا مکمل سروے سروے آف پاکستان کے ذریعے کرایا جائے گا۔
محسن نقوی نے آئندہ تمام آکشنز کے لیے باقاعدہ مارکیٹنگ ٹیم تعینات کرنے کی ہدایت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
مزید برآں، اجلاس میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے کنٹرول روم کو سیف سٹی اسلام آباد کے اندر قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔