پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کراچی کی کارروائی، کمپنی مالک گرفتار
نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر حاصل کیے گئے، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں مزید ایک ماہ تک داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اس کے مطابق بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026 کی صبح 5 بجے تک بند رہے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے، اور اس بندش کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔