آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر جاری رہنے والی اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت، طریقہ کار اور آپریشنل تکنیک کو مزید بہتر بنانا اور دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔
ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا گیا
مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مصری اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا اور تربیت کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ مصری پیراٹروپرز کے کمانڈر میجر جنرل محمد سعد عبدالرازق اور مصر کے دفاعی اتاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ مشترکہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم پیشرفت ثابت ہوئی۔