ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وفاقی حکومت کا چیف سیکرٹری پنجاب کو خط، اڑان پاکستان پر رپورٹ طلب
امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام معزز مہمانوں کے لیے خصوصی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں اور اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔