خط میں اڑان پاکستان کے تحت صوبوں کو دیے گئے اہداف پر پیشرفت کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایکسپورٹس، توانائی، ماحولیات اور معاشی برابری پر عملدرآمد کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
شہر قائد میں ٹریفک سگنلز کو بین الاقوامی طرز پر منتقل کرنے کا فیصلہ
خط میں پنجاب کو دیے گئے معاشی اہداف پر کارکردگی کی رپورٹ وفاق کو جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ اڑان پاکستان کے تحت تمام بڑے شعبوں کی پیشرفت کو ایک ہی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید براں سالانہ پلان 2026-27 کے لیے صوبائی کارکردگی کا مکمل ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ وفاق نے صوبے سے معاشی ترقی کے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ بھی مانگی ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ایکسپورٹس، انرجی اور ماحولیات سے متعلق اقدامات رپورٹ میں شامل کیے جائیں، جبکہ معاشی برابری اور عوامی سہولتوں سے متعلق اقدامات بھی رپورٹ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے اڑان پاکستان کے تحت ترقیاتی حکمت عملی اور نتائج ایک ہی دستاویز میں طلب کر لیے ہیں، جبکہ پنجاب کی کارکردگی جانچنے کے لیے واضح پیرامیٹرز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے سالانہ پلان میں صوبائی ترقیاتی کارکردگی کو مرکزی حیثیت دے دی ہے اور اڑان پاکستان کے تحت دیے گئے ٹاسک کی تکمیل کا حساب بھی طلب کر لیا گیا ہے۔