Gas Leakage Web ad 1

پن بجلی میں اضافے سے لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی، بجلی کی صورتحال میں بہتری

0

ترجمان پاور ڈویژن نے 16 اور 17 کی درمیانی رات بجلی کی صورتحال کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

بیان کے مطابق گزشتہ رات ڈیموں سے پانی کے اخراج میں اضافہ کیا گیا، جہاں اس رات مجموعی طور پر 30 ہزار کیوسک پانی ریلیز ہوا جبکہ اس سے ایک رات قبل 8 ہزار کیوسک پانی خارج کیا گیا تھا۔

پانی کے زیادہ اخراج کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا، گزشتہ رات یہ پیداوار 1800 میگاواٹ تھی جو پانی کے اضافی اخراج کی وجہ سے بڑھ کر 4100 میگاواٹ تک پہنچ گئی، یعنی تقریباً 2300 میگاواٹ کا اضافہ ہوا۔

راولپنڈی کے اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری، واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیا

پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کے باعث ملک کے جنوبی حصے سے 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل میں بھی مدد ملی کیونکہ سسٹم کے مرکزی حصے میں بجلی زیادہ ہونے سے استحکام کے مسائل کم ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسانوں کی جانب سے پانی کی زیادہ طلب کی صورت میں پن بجلی کی پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ رات لوڈ مینجمنٹ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً 2.5 سے 3 گھنٹے تک رہ گیا۔

مزید کہا گیا کہ ایل این جی کی جلد دستیابی اور پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے لوڈ مینجمنٹ کا عارضی مسئلہ ختم ہو جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.