Gas Leakage Web ad 1

وزیرِ اعظم سے جاپانی ہم منصب کا رابطہ، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال

0

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو آج جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیرِ اعظم آفس کے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران حال ہی میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سپریم کورٹ: باپ کے قتل میں ملوث مجرم کی سزائے موت برقرار

جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا اور امن کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے وفود کے اسلام آباد میں ہونے والے تفصیلی مذاکرات پر شکر گزار ہیں، جبکہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جسے جاپانی وزیرِ اعظم نے بھی سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.