Gas Leakage Web ad 1

والدین گھربیٹھے ب فارم بنوا سکیں گے، نادرا نے نئے ضابطے بنا دیئے

0

والدین اب گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی ب فارم بنوا سکیں گے، نادرا نے ب فارم کے لیے نئے ضابطے جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہبازشریف جلد سعودی عرب اور ترکیہ جائیں گے

نادرا کے ضوابط کے مطابق پیدائش سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی، تاہم جیسے ہی عمر تین سال سے بڑھتی ہے تو ب فارم کے لیے تصویر لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

دس سال سے اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل ب فارم کے لیے تصویر کے ساتھ فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین یعنی نادرا کے آئی بائیومیٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق بھی لازم قرار دی گئی ہے۔

والدین کے مطابق تعلیمی ادارے امتحانات کے لیے ب فارم طلب کرتے ہیں، اور اب وہ نادرا سینٹرز جانے کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ پاک آئی ڈی کے ذریعے گھر بیٹھے بھی ب فارم بنوا سکیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.