ذرائع کے مطابق اس نئی سہولت کے تحت اب شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر اہم کاغذات گم ہونے کی صورت میں شہریوں کو تھانے یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اور ایپ کے ذریعے رپورٹ درج کرانے کے بعد ایف آئی آر بھی گھر بیٹھے ہی موصول ہو جائے گی۔
جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا ہے: شیری رحمان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس ایپ کے اجرا پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور پنجاب کو ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ایپ کے ذریعے نہ صرف عوام کا وقت بلکہ وسائل کی بھی بچت ممکن ہو سکے گی، اور شہریوں کو فوری اور شفاف سروسز فراہم کی جا سکیں گی۔