ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے اب تک لاہور سمیت پورے صوبے میں 34 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں بشمول افغانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا ہے، جبکہ 201 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
تمام اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا: وزیراعظم
ترجمان نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد مرد، 6,868 خواتین اور 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 10,665 ایسے افراد بھی ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، 11,114 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل ہیں اور 12,206 غیر قانونی مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔