Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ سندھ کی ایک ماہ کی ڈیڈ لائن، منور چورنگی انڈر پاس مکمل نہ ہوسکا

0

وزیراعلیٰ سندھ Murad Ali Shah کی جانب سے گلستانِ جوہر میں منور چورنگی کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم 30 دن گزرنے کے باوجود منصوبے میں صرف کھدائی کا کام بھی مکمل نہیں ہو سکا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان اور افغانستان کےدرمیان جونیئر سطح کی سفارتی بات چیت کا آغاز

Murad Ali Shah نے 27 فروری کو اپنے دورے کے دوران منور چورنگی انڈر پاس کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد جب Geo News کے نمائندے نے موقع کا دورہ کیا تو وہاں اب بھی کھدائی کا عمل جاری تھا، جسے مکمل ہونے میں مزید کئی ہفتے لگنے کا امکان ہے۔

انڈر پاس کی تعمیر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹینک کی تکمیل کے بعد دیواریں تعمیر کی جائیں گی، پھر چھت کا کام شروع ہوگا، اس کے بعد پلستر، تزئین و آرائش، الیکٹرک نظام کی تنصیب اور نکاسی آب کا نظام بنایا جائے گا۔ مزید یہ کہ انڈر پاس کے دو مقامات پر گیس سپلائی لائنیں بھی موجود ہیں جنہیں منتقل کیا جانا باقی ہے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تعمیراتی کام کے باعث کھدائی ہونے سے سڑک کے دونوں اطراف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے اور شہریوں کو تقریباً 800 میٹر اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ٹریفک کے مسائل اس کے علاوہ ہیں۔ اس انڈر پاس منصوبے پر کام فروری 2025 میں شروع کیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.