Gas Leakage Web ad 1

صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات فرانزک رپورٹ گم ہو گئی

0

اسلام آباد:
صحافی مطیع اللہ جان کے کیس میں اصل منشیات کی فرانزک رپورٹ گم ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انسداد دہشت گردی عدالت کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس معاملے سے باضابطہ آگاہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے فرانزک رپورٹ کی فوٹو کاپیز عدالت میں جمع کرا دی ہیں۔

آئی پی ایل کے مہنگے ترین آسٹریلوی آل راؤنڈر کو بولنگ سے روک دیاگیا

اسلام آباد پولیس کی جانب سے چالان بھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ فرانزک رپورٹ خط و کتابت میں گم ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے نیگیٹو آنے کی وجہ سے منشیات کا چارج عائد نہیں کیا جا سکتا۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپلیمنٹری چالان کو کیس فائل کا حصہ سمجھا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.