انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی اور آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو ٹورنامنٹ میں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں بولنگ سے روک دیا ہے، جس کے بعد مہنگے ترین کھلاڑی کے بولنگ نہ کرنے پر بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مشکل میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کمزور طبقے کو مزید ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں: وزیراعظم
کیمرون گرین کو 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے خریدا تھا۔ کیمرون گرین آئی پی ایل کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین اوورسیز پلیئر ہیں، تاہم انہوں نے کے کے آر کی طرف سے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کی۔
ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست کے بعد ہر کسی نے کیمرون گرین کی بولنگ سے غیر حاضری نوٹ کی، جس پر کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون گرین کو کمر کے نچلے حصے میں ہونے والی انجری کے پیش نظر مختصر وقت کے لیے بولنگ سے روکا گیا ہے، تاہم کے کے آر کو اس بارے میں باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ کیمرون گرین بھارت میں بولنگ لوڈ کا خیال رکھ رہے ہیں اور 10 سے 12 روز میں وہ بولنگ میں واپس آ سکتے ہیں۔