اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے حوالے سے حج پروازوں کے شیڈول معطل ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
ایران کا چینی کرنسی میں خریدے گئے تیل کے ٹینکرز کو راستہ دینے پر غور
وزارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حج پروازوں کی تاخیر کی خبریں بے بنیاد ہیں اور حج 2026 کے تمام انتظامات طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ان غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عازمین حج کے ویزوں کے اجرا اور دیگر ضروری انتظامات جاری ہیں، اور وزارت یہ یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے کہ عازمین کی روانگی کے تمام مراحل بروقت مکمل ہوں۔ حج پروازوں کے شیڈول کا باضابطہ اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔
وزارت کے ترجمان کے مطابق عید الفطر کے بعد عازمین کو ان کی حج پروازوں، مکہ و مدینہ میں رہائش، مکاتب اور دیگر انتظامات سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی روانگی کی تیاری اعتماد کے ساتھ کر سکیں۔