PM Apna Ghar Program

وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی

0

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس کے دوران وزیراعظم نے صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
صوبوں کے معاملے پر واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لے لیں، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران بہادر سیکیورٹی فورسز اور خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور ہدایت کی کہ صوبے کے عوام کو صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں سمیت سماجی ترقی کے اشاریوں میں بہتری لانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کی سہولیات کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے گورنر اور خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.