PM Apna Ghar Program

پی ٹی آئی دور میں تیل 120 ڈالر پرگیا تو حکومت نے 24 روپے لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی، وزیر خزانہ کےپی

پی ٹی آئی دور میں تیل 120 ڈالر پرگیا تو حکومت نے 24 روپے لیٹر ایڈجسٹمنٹ دی تھی، وزیر خزانہ کےپی

0

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کے باوجود حکومت نے 24 روپے فی لیٹر کی ایڈجسٹمنٹ صارفین پر اضافی ٹیکس لگائے بغیر کی تھی، جبکہ اس فیصلے کو اپوزیشن نے آئی ایم ایف مخالف قرار دیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

پشاور، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے ہیروز کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھی تقریباً اسی صورتحال میں ہے اور مجبور ہو کر 23 ارب روپے کا فرق پورا کیا گیا، جو ڈیزل پر 75 روپے اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر بنتا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور سیلز ٹیکس صفر کر دیا گیا تھا، جبکہ موجودہ حکومت کے دور میں ایک ہفتے میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 170 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.