Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے

0

*پہلے پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی اسٹیشن روانگی کی تیاریاں مکمل*

Gas Leakage Web ad 2

پہلے پاکستانی خلا باز کی چینی خلائی اسٹیشن روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، چینی خلائی مشن شین ژو 24 پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان کو کل لے کر روانہ ہوگا۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر خلائی مشن شین ژو 24 روانہ ہوگا، محمد ذیشان علی خلائی مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاکستانی خلا باز چینی اسٹیشن تیانگونگ پر قدم رکھنے والا پہلا غیر ملکی ہوگا، پاکستانی خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئے گا، سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے مشن انجام دیا جائے گا۔

خلائی مشن کو جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا، چیئرمین سپارکو یوسف خان نے پاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کی اہم اور یادگار پیشرفت قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.