PM Apna Ghar Program

حوثیوں کا ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ

0

سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کو ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دوسری مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس عمارت میں سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کا مرکزی دفتر بھی قائم ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تین عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کے روز نامعلوم سمت سے آنے والا ایک گولہ ریاض کے کاروباری اور مالیاتی مرکز میں واقع بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا۔

واضح رہے کہ اس عمارت میں سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) کا ہیڈ کوارٹر بھی موجود ہے۔

سعودی قیادت میں یمن کے حوثیوں کے خلاف سرگرم فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

تاہم سعودی حکام کی جانب سے تاحال حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ کسی گروہ نے بھی تازہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ 19 نومبر کو بھی ریاض کے اسی مالیاتی مرکز میں واقع پی آئی ایف ٹاور کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں عمارت کی متعدد منزلوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

تقریباً 385 میٹر بلند یہ عمارت سعودی عرب کی اہم ترین مالیاتی تنصیبات میں شمار ہوتی ہے۔ یہ سعودی عرب کے خودمختار سرمایہ کاری فنڈ کا مرکزی دفتر ہے، جو ولی عہد محمد بن سلمان کے معاشی ترقی کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.