وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی قرار دیے گئے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لیے 12 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا اسپیشل انیشیٹو آرڈیننس کے تحت ایمرجنسی اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے یہ کمیٹی قائم کی ہے۔
یوٹیوبر ڈکی بھائی جی ٹی اے 6 کھیلتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، ویڈیو وائرل
نوٹیفکیشن کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو 12 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو وائس چیئرمین اور ڈائریکٹر سوشل اسٹیبلٹی الیون کور کو فوکل پرسن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
کمیٹی میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف انجینئر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، سیکریٹری مالیات، سیکریٹری اقتصادی ترقیات، فارمیشن کمانڈرز اور کمانڈر انجینئر کور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ الیون کور اور چیئرمین کی منظوری سے کسی دوسرے رکن کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جا سکے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی ایمرجنسی قرار دیے گئے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہوگی۔


