اسلام آباد (15 مارچ 2026): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے، صدر مملکت اسلاموفوبیا کے تدارک کے دن پر پیغام
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لٹر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل یہ قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لٹر تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 321 روپے 17 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں یہ اضافہ کیا ہے۔