Gas Leakage Web ad 1

کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا: شرجیل میمن

کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا: شرجیل میمن

0

کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی ایک سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ضبط کر لیا۔ وزیر نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات پیش کی گئیں، تاہم اس کے باوجود گاڑی ضبط کر لی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

زیرِ زمین میراتھون، رنرز نے گہرائی میں دوڑ کر تاریخ رقم کر دی

انہوں نے واضح کیا کہ یہ گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے اور کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدی گئی تھی۔ شرجیل میمن نے پاکستان کسٹمز کی اس کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے محکمے کے ساتھ اس طرح کا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا اور فوری طور پر گاڑی محکمے کے حوالے کی جائے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کی جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.