متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ سے دو تیل بردار جہاز محفوظ طریقے سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ان جہازوں کو پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کراچی لایا گیا ۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں سعودی عرب کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ
کے پی ٹی ذرائع کے مطابق ان جہازوں کے ذریعے تقریباً 10 سے 12 کروڑ لیٹر خام تیل ملک میں لایا گیا ہے ۔ یہ جہاز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے تھے ۔
وزیر بحری امور جنید انور نے جہازوں کی محفوظ منتقلی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ ایران سے رابطہ کرکے خلیج فارس میں پھنسے دو دیگر پاکستانی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے گی ۔
پی این ایس سی حکام کے مطابق یہ تیل ملکی ضروریات کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس کی بروقت دستیابی توانائی کے شعبے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو گی۔