Gas Leakage Web ad 1

دیامر: تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند

دیامر: تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند

0

دیامر: تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق سازین سے داسو کے درمیان کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے سے ٹریفک معطل ہو گئی جبکہ چلاس کے علاقے منیار کے قریب بھی شاہراہ بند ہے۔ چلاس تا گلگت سیکشن تاہم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال: افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی

شاہراہ قراقرم کی بندش کے باعث مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو چلاس اور لوئر کوہستان میں روک دیا گیا ہے، جہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ شاہراہ کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ سوات، شانگلہ اور بونیر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈ کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.