Gas Leakage Web ad 1

کراچی کے تھانوں میں ایس ایچ او کی تعیناتی کیسے ہوگی؟ پولیس چیف نے تفصیلات بتا دیں

کراچی کے تھانوں میں ایس ایچ او کی تعیناتی کیسے ہوگی؟ پولیس چیف نے تفصیلات بتا دیں

0

کراچی: کراچی پولیس چیف آزاد خان نے تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی اور محکمہ پولیس سے متعلق تمام پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی۔

Gas Leakage Web ad 2

آزاد خان نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ سوشل میڈیا کے تیز دور میں پولیس کو آہستہ مگر مستقل طور پر جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ان کا اپنا شہر ہے، جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی اور عملی زندگی کا آغاز کیا، اور اب بطور پولیس سربراہ وہ شہر اور شہریوں کو کچھ واپس دینا چاہتے ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی مشق گولڈن ایگل کا انعقاد، جنگی تیاریوں کا شاندار مظاہرہ

کراچی کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات منفی تاثر حقیقت سے زیادہ بڑھا ہوا ہوتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ سال 2012 اور 2013 کے مشکل دور کے بعد امن و امان میں بہتری آئی ہے، مگر ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔

کراچی پولیس چیف نے تفتیشی نظام پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کم سزا کی شرح اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کے درمیان خلا موجود ہے۔ تفتیشی افسران کی تربیت، استعداد کار اور پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو بھی ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ اہلکاروں کو بہتر حالات، عزت اور حوصلہ نہ دیا گیا تو بہتر نتائج کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

منشیات اور منظم جرائم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم پولیس کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں، اور جہاں کہیں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہوں، وہاں متعلقہ تھانے اور افسران کی جوابدہی لازم ہے۔ پولیس میں احتساب کو یقینی بنایا جائے گا اور صحیح افسر کو صحیح جگہ تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے شہر میں موجود سسٹم، مافیا، سیاسی دباؤ اور مالی مفادات کو بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ دیانت داری اور ساکھ ان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے جس پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ درست نیت، محنت اور صاف قیادت کے ساتھ اصلاحات ممکن ہیں اور صحافیوں کے تعاون سے پولیسنگ کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

مقامی پولیس افسران کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے معیار میں معمولی تبدیلیاں کی جائیں گی، اور ایس ایچ اوز کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ کم از کم ایک سال تک کراچی میں سکونت اختیار کرچکے ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا اختیار اضلاع کے ایس ایس پیز کے پاس ہے اور ان کی کارکردگی کے لیے ایس ایس پیز سے پوچھا جائے گا، نہ کہ وہ خود ایس ایچ اوز تعینات کریں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.