غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینےکا مطالبہ

غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینےکا مطالبہ

0

قومی اسمبلی: اپوزیشن کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر حکومت کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے غزہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے فیصلے پر حکومت کو ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت بغیر کسی مشاورت کے خوش آئند قرار دی، جبکہ ایوان کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ بورڈ میں کن شرائط پر شمولیت ہوئی اور ایوان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی اہم ہے اور پاکستان کا بورڈ میں جانا صرف امریکی صدر ٹرمپ کی رضامندی حاصل کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے تنقید کی کہ حکومت ایوان اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لے رہی اور سوال اٹھایا کہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی موجودگی میں متوازی حیثیت تو نہیں رکھتا؟ انہوں نے کہا کہ فلسطینی بہت مجبور ہیں، مگر پاکستان کی پالیسی درست ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور قومی مفاد کے تحت فیصلے کیے جاتے ہیں۔ غزہ کی تعمیر نو اور مستقل فائر بندی کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا، اور اس معاملے پر اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.