اسلام آباد میں وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے بات چیت کے لیے اپنی مذاکراتی کمیٹی کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کمیٹی میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت اپوزیشن اتحاد کی اہم قیادت شامل ہوگی۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اشتعال انگیزی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: طلال چوہدری
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی عہدیدار اس کمیٹی کا حصہ نہیں ہوگا، تاہم اپوزیشن اتحاد میں اسد قیصر پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی جلد اپنا باقاعدہ ایجنڈا جاری کرے گی جس کے بعد حکومت سے رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دیگر جماعتوں کی نمائندگی کے حوالے سے بھی کمیٹی میں مشاورت جاری ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔