sui northern 1

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

0
Social Wallet protection 2

کراچی میں شعبہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے مطابق رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔

sui northern 2

ڈی ایل ایس حکام کے مطابق رواں سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 196 ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال کراچی میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 39 ہزار 626 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے تھے۔

بے نظیربھٹو نے مسجد نبوی میں کھڑے ہوکر مجھے اپنا بھائی بنایا تھا،کامران ٹیسوری

حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں آن لائن جاری کیے گئے ڈرائیونگ لائسنسز کی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جو جدید سہولیات اور آن لائن نظام پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

رواں سال خواتین میں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ سال 9 ہزار 993 خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے تھے، جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 11 ہزار 474 تک پہنچ گئی ہے۔

ڈی ایل ایس حکام کے مطابق شعبہ ڈرائیونگ لائسنس سندھ اب تک 3 لاکھ 67 ہزار 172 شہریوں کو لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کر چکا ہے، جبکہ 31 ہزار 593 شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن نظام کے ذریعے اپنے پرماننٹ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ 28 ستمبر 2024 سے فعال آن لائن نظام کے تحت 13 ہزار 582 شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

ڈی ایل ایس کے مطابق آن لائن سہولیات سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شہریوں کو وقت اور محنت کی بچت بھی حاصل ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.