Gas Leakage Web ad 1

راولپنڈی: شاپنگ مالز اور سپراسٹورز سےچوری کرنیوالا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد

راولپنڈی: شاپنگ مالز اور سپراسٹورز سےچوری کرنیوالا ملزم گرفتار، 32 لاکھ برآمد

0

راولپنڈی: پولیس نے شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم تین مختلف شاپنگ مالز اور سپر اسٹورز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ اسٹور کے اندر چھپ جاتا تھا اور جب اسٹور بند ہوجاتا تو قیمتی سامان اور نقدی چوری کرلیتا۔

ہارٹ اٹیک یا فالج سے ہمیشہ محفوظ رہنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت آج ہی زندگی کا حصہ بنالیں

پولیس نے بتایا کہ ملزم بعض اوقات اسٹورز کے تالے توڑ کر بھی وارداتیں کرتا تھا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اس کی شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 32 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، جبکہ اس کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.