Gas Leakage Web ad 1

پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ قرار

پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ قرار

0

لاہور:
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کے وہ موضع جات جہاں 50 فیصد سے زیادہ نقصان ہوا ہے، آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔ یہ نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت جاری کیا گیا۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج ترکیہ میں ہوں گے

نوٹیفکیشن کے تحت ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور مالی امداد کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب کی جانب سے متاثرہ علاقوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال خریف سیزن کے دوران لینڈ ریونیو اور آبیانہ کی وصولی نہیں کی جائے گی۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی حکومت متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، نکاسی آب، اسکولوں، صحت مراکز اور گھروں کی بحالی کے منصوبے شروع کرے گی۔ جن کسانوں کی فصلیں یا مویشی متاثر ہوئے ہیں، انہیں زرعی قرضوں میں نرمی، معافی یا تاخیر کی سہولت دی جائے گی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کے لیے ریلیف کیمپس قائم کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.