طالب علم زیادتی کیس؛ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

طالب علم زیادتی کیس؛ ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

0

راولپنڈی میں طالب علم زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ملزم محمد افضل کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جضمنی انتخاب، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں سخت مقابلہ متوقعج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم پر پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اور دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ٹھوس شواہد اور مقدمے کی مؤثر پیروی کی بنیاد پر ملزم کو قرار واقعی سزا دی گئی ہے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ بچوں سے زیادتی ایک ناقابلِ معافی جرم ہے اور ایسے مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جا سکتی۔

یہ مقدمہ مئی 2022 میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا، جس میں متاثرہ طالب علم کے اہلِ خانہ کی جانب سے ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.