سونے کی مزید اونچی اڑان، بڑا اضافہ

سونے کی مزید اونچی اڑان، بڑا اضافہ

0

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی،کتنی ؟ جانئے
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 14 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 89 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں قیمت 141 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.