قومی ایئر لائن *(PIA)* کی *برطانیہ کے لیے پروازیں رواں ماہ* سے دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں *برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی* نے *فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ* جاری کر دیا ہے۔
برطانیہ میں *پاکستانی ہائی کمیشن* کے مطابق یہ وہ *آخری دستاویز* تھی جو دونوں ممالک کے درمیان کمرشل پروازوں کی بحالی کے لیے درکار تھی۔
ہائی کمیشن نے بتایا کہ *پہلے مرحلے میں مانچسٹر* کے لیے پروازیں بحال کی جائیں گی، جبکہ *دوسرے مرحلے میں برمنگھم اور لندن* کے لیے پروازوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت *دونوں ممالک کے درمیان فضائی روابط کی مکمل بحالی* کی جانب ایک اہم قدم ہے۔