Gas Leakage Web ad 1

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک

0

 

 

Gas Leakage Web ad 2

بلوچستان کے ضلع خضدارمیں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن خضدار کے علاقے زہری میں کیا گیا، جہاں دہشتگرد تنظیم *”فتنہ الہندوستان”کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران20 سے زائد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ فورسز عوام کے تعاون سے دہشتگردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

مقامی شہریوں نے زہری میں سکیورٹی فورسز کے اس کامیاب آپریشن کو سراہا اور علاقے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.