پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان سپلائی برانچ سے تعلق رکھتے ہیں اور اس وقت منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشن میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک کا تعلق آپریشنز برانچ سے ہے۔ وہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی بھی آپریشنز برانچ سے ہیں اور اس وقت کمانڈر سنٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.