جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کیے۔
عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر سے پوچھا کہ اسحاق ڈار کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد اُن کا وارنٹ گرفتاری پر کیا مؤقف ہے؟ نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ عدالت نے حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ جاری کیے تھے اور عمل ہونے کے بعد اس کی ضرورت نہیں رہی۔
عدالت نے اسحاق ڈار کو سات اکتوبر تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ اور جائیداد ضبطگی کے خلاف بھی درخواستیں دائر کر دیں۔
عدالت نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ’یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کوئی کھیل کھیلے۔ روپے کی قدر بہتری ہو رہی ہے۔‘