Gas Leakage Web ad 1

جماعت اسلامی کا پٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کیخلاف آج ملک گیر احتجاج

0

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے، پٹرول پر 117 روپے لیوی اور 50 روپے ٹیکس لگا کر غریب عوام کی جیبوں پر سرعام ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکمرانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں ختم کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے دباؤ پر غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

روزانہ چائے پینے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نہیں نکلیں گے، یہ ظالم اشرافیہ اور آئی پی پیز مافیاز اسی طرح ملک کو لوٹتے رہیں گے، تاجروں، صنعت کاروں، کسانوں، ٹرانسپورٹرز اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک گیر مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ آج ہونے والا یہ ملک گیر احتجاج محض شروعات ہے، اور یہ عید کے بعد شروع ہونے والی حکومت مخالف فیصلہ کن تحریک کا پہلا مرحلہ ہو گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.