Gas Leakage Web ad 1

راولاکوٹ کے نوجوان فیصل الیاس کے قتل کا فیصلہ, مرکزی مجرم کو سزائے موت، دو ملزمان کو قید

0

اسلام آباد: اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فیصل الیاس کے اندھے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم ارباب خلیل کو سزائے موت سنادی ہے۔ مقتول کو 2022 میں سفاکی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے گئے اور کورنگ نالہ میں پھینک دیا گیا تھا۔

Gas Leakage Web ad 2

کیس کے دوسرے مرکزی ملزم عمران خلیل اب تک بیرونِ ملک مفرور ہے، جبکہ مقدمے میں ملوث دو مزید ملزمان کو دو، دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مقتول فیصل الیاس کا تعلق راولاکوٹ سے تھا، اور تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ قتل میں ملوث تمام افراد کا تعلق بھی اسی علاقے سے ہے۔ کورال تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اندھے قتل کی تفتیش مکمل کی، جس کے نتیجے میں مرکزی مجرموں کو عدالت کے کٹہرے تک پہنچایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزم عمران خلیل کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی اداروں سے رابطہ جاری ہے، اور اسے قانون کے کٹہرے میں لانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.