ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی ریاست ٹیکساس میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزا منسوخ کردیے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں طلبا ویزا منسوخی میں ٹیکساس اب تک سرفہرست ہے۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS) سے طلبا کی امیگریشن ختم کردی گئی، 8 جامعات متاثر ہوئی ہیں۔
UNT اور UT Arlington میں 27، 27 طلبا کی حیثیت ختم کی گئی، متاثرہ طلبہ کی اکثریت کا تعلق ساؤتھ ایشائی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ سے ہے۔