پرانے سولر پینلز کو نیا بنانے کی حیران کن ٹیکنالوجی دریافت
سویڈش لنکوپنگ (Linköping) یونیورسٹی کے سائنس دان، فینگ گاؤ کی زیرقیادت ماہرین نے خراب پرویسکائٹ (perovskite) سولر پینلوں کو پانی پر مبنی کرشماتی محلول کے ذریعے نیا بنانے کی انقلابی ٹیکنالوجی دریافت کر لی ہے۔
سویڈش ماہرین نے سوڈیم ایسیٹیٹ، سوڈیم آیوڈائیڈ اور ہاپوفاسفورویس ملائیں پھر اس میں پینل کے سولر سیل ڈالیں اور پانی کو 80 سینٹی گریڈ پر بیس منٹ ابالیں تو محلول سارا سولر میٹریل الگ کر دیتا ہے۔
جب حاصل شدہ پرانے میٹریل سے نئے سولر سیل بنا کر نیا پینل سیٹ کیا توماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، وہ نئے پینل جیسی ایفیشنسی سے بجلی بنانے لگا۔