Gas Leakage Web ad 1

صارم قتل کیس میں گرفتار تمام افراد شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا

0

کراچی: صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق تفتیش، شواہد، حالات اور واقعات پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتے، کیس کو منطقی انجام پر پہنچانے کے لیے فارنزک ماہرین کی مدد لی جائے گی۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے مزید بتایا کہ صارم قتل کیس میں زیرِ حراست تمام افراد کو شہر نہ چھوڑنے کی شرط پر رہا کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی جی سندھ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھا ہے اور فارنزک ماہرین کا بورڈ شواہد کا دوبارہ جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کو مبینہ اغوا کے 5 روزبعد قتل کیا گیا تھا اور اس کی لاش نارتھ کراچی سے7جنوری کو ملی تھی جب کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسےکا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور 2 رہائشی شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.