مٹھی(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے برابری کی سیاست سکھائی ہے، کچھ لوگ نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرینگے، دیوالی اندھیروں پر روشنی اور برائی کیخلاف اچھائی کی فتح کا پیغام ہے۔ پیپلز پارٹی بین المذاہب رواداری، بھائی چارے، ہم آہنگی اور اتحاد میں یقین رکھتی ہے، قائد عوام شہید بھٹو کے دیئے آئین میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے گئے اور شہید محترمہ نے زندگی بھر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے جدوجہد کی۔بھارت میں اقلتیوں کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں،پاکستان کو انتہا پسند ملک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مودی سرکاری کو جواب پیپلزپارٹی کے تھر کے جیالے ہیں،آٹھ فروری انتخاب کا دن ہوگا،تھرپارکے جیالے اسی طرح نکلیں اور تیرپر مہر لگائیں جس جوش وجذبے کے ساتھ آج یہاں موجو د ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس معاشی بحران کامقابلہ بھی کریں گے اورعوام کوریلیف پہنچائیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی اپنے بل بوتے پرالیکشن میں جارہی ہے،میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا،پاکستان کی عوام کو دیکھتا ہوں،میں اپنامستقبل آپ پرچھوڑرہاہوں آپ نے فیصلہ کرناہے،آپ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیاتوہم آپ کی خدمت کریں گے،آپ کاساتھ رہاتوملک کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے،آصف زرداری کی محنت سے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بھی جیالہ ہوگا،ہم مل کر عوامی راج قائم کریں گے،ہم مل کرحکومت کریں گے، مجھےنظرآرہا ہےفروری میں عوام سب کوسرپرائزدیں گے، ہمیں آگے جاکرکوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں ہے،عوام نے4سال سلیکٹڈراج بھگتا،جولوگ کمرے میں بیٹھ کرانتخابات سے قبل نتائج کی بات کر رہے ہیں ان کاجواب 8فروری کودیں گے،پاکستان کے عوام ایسے عناصرکوالیکشن میں ردکردیں گے،پیر کو مٹھی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے برابری کی سیاست سکھائی ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ردکیاہے،ہم رنگ ونسل اور مذہب،کسی فرق پر یقین نہیں رکھتے،شہید ذوالفقارعلی بھٹونے ہمیں ایک ساتھ چلنے کی سیاست سکھائی ہے،ہم ایک ساتھ ہیں اور ایک ساتھ ہی رہیں گے،انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرینگے۔
انہوں نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ دیوالی اندھیروں پر روشنی اور برائی کیخلاف اچھائی کی فتح کا پیغام ہے۔ پیپلز پارٹی بین المذاہب رواداری، بھائی چارے، ہم آہنگی اور اتحاد میں یقین رکھتی ہے، قائد عوام شہید بھٹو کے دیئے آئین میں اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے گئے اور شہید محترمہ نے زندگی بھر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی کے لیے جدوجہد کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے بطور صدر ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منانے کا آغاز کیا اور پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں کی جنرل سیٹوں پر اقلیتی برادری کے جیالوں کو ٹکٹ دیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ہندو برادری کے جیالوں کو امیدوار بنایا بلکہ انہیں بھاری اکثریت سے جتوایا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقلتیوں کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں،پاکستان کو انتہا پسند ملک کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن مودی سرکاری کو جواب پیپلزپارٹی کے تھر کے جیالے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آٹھ فروری انتخاب کا دن ہوگا،تھرپارکے جیالے اسی طرح نکلیں اور تیرپر مہر لگائیں جس جوش وجذبے کے ساتھ آج یہاں موجو د ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین کہتے ہیں ہمارانعرے پراناہوگیاہے،جب تک غربت اوربیروزگاری رہے گی ہمارا نعرہ یہی رہے گا،شہیدبینظیربھٹوکے خواب کوآصف علی زرداری کی قیادت میں پوراکررہے ہیں،بلاول بھٹونے کہاکہہم نے تھرپارکرکی معیشت اورانفراسٹرکچربدلاہے،ہم نے تھرکول2سے20ہزارافرادکوروزگارفراہم کیا،بہماراکام جاری رہے گااوریہاں کے مقامی لوگوں کوفائدہ پہنچایاجائے گا،میں کہتاہوں تھرپارکرہمارامنشورہےعلاقے کی ترقی میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے،مجھے معلوم ہے بہت کچھ کرناباقی ہے ہم مل کرجدوجہدکریں گے،ہم مل کرشہیدذوالفقارعلی بھٹواوربینظیربھٹوکے ادھورے مشن کوپوراکریں گے۔
بلاول بھٹونے کہاکہ میرامخالف غربت،بیروزگاری اورمہنگائی ہے،میں اورآپ مل کراس غربت،مہنگائی اوربیروزگاری کامقابلہ کریں گے،غربت سے مقابلہ تو میرا خاندان 3نسلوں سے کر رہاہے،روزگار جو آپ کا حق ہے وہ صر ف اور صرف پیپلز پارٹی دلوا سکتی ہے، ہم نے اصلاحات کرکےغریبوں اورمزدورطبقہ کومشکلات سے نکالاہے،ہم شہیدبینظیربھٹوکے نظریے کوسامنے رکھ کرتمام افرادکوروزگارمہیاکریں گے.