Gas Leakage Web ad 1

ایسی منفرد تجرباتی گاڑی جو ایک گیلن ایندھن پر 2145 میل تک سفر کرسکتی ہے

0

اس وقت جب دنیا کے بیشتر ممالک میں برقی گاڑیوں پر توجہ مرکوز ہے، امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک ایسی منفرد گاڑی تیار کی ہے جو انتہائی کم مقدار میں ایندھن استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی ریاست یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک تجرباتی گاڑی تیار کی ہے جو ایک لیٹر ایتھنول پر سیکڑوں میل کا سفر طے کر سکتی ہے۔ یہ کار اپنے ہلکے وزن اور ہوا کے دباؤ کو کم کرنے والے خصوصی ڈیزائن کی وجہ سے یہ کارکردگی حاصل کرتی ہے۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند استعمال کرنےکی منظوری دیدی

اس منصوبے کو سپر مائلیج کا نام دیا گیا ہے۔ گاڑی کا وزن صرف 49 کلوگرام ہے اور اس کی باڈی کاربن فائبر سے تیار کی گئی ہے تاکہ وزن کم سے کم رکھا جا سکے۔

اس کا ایندھن کا ٹینک بھی بہت چھوٹا ہے جس میں صرف 30 ملی لیٹر ایندھن بھرا جا سکتا ہے، جس سے یہ گاڑی تقریباً 20 میل تک چل سکتی ہے، اس کے بعد دوبارہ ایندھن ڈالنا پڑتا ہے۔

یہ گاڑی ایک مقابلے کے لیے تیار کی گئی تھی جس میں مقصد کم سے کم ایندھن استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔

طلبہ نے اس گاڑی کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ یہ ایک گیلن ایندھن میں 2150 میل تک چل سکتی ہے۔ اس میں عام گاڑیوں جیسی جدید سہولیات شامل نہیں کی گئیں تاکہ وزن اور مزاحمت کم رکھی جا سکے۔

اس گاڑی میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور اس کے لیے ڈرائیور کا قد اور وزن بھی محدود رکھا گیا ہے۔

اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار تقریباً 23 میل فی گھنٹہ ہے، جس کی وجہ سے لمبے سفر کے دوران یہ نسبتاً سست اور محدود تجربہ فراہم کرتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.