Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا بیٹا جلسہ گاہ جاتے ہوئے گرفتار

0

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتار کر لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کرکے تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے۔

یاد رہے آج تحریک انصاف کا سنگجانی کے علاقے میں جلسہ کر رہی ہے ، انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے ملانے والے اٹک پل کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.