پاک فوج کے شہدا کے لواحقین خراج عقیدت پیش کیاصدر ڈاکٹر عارف علوی

0

اسلام آباد۔: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کو دفاع ِوطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج کے شہدا کے لواحقین سے فون پر رابطہ کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے 13 جولائی کوکچھی کینال سوئی بلوچستان میں حملے کے شہدا کے ورثا سے فون پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے نائیک اسماعیل خان ، سپاہی عبدالغفور اور سپاہی شفقت اللہ کے لواحقین سے بات کی۔ صدر مملکت نے ورثا سے گفتگو کے دوران شہدا کی وطن کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے شہدا اور ان کے خاندانوں کے جذبہ قربانی اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔\932

Leave A Reply

Your email address will not be published.