تیتر کی آن لائن خرید و فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب میں تیتر کی آن لائن خرید و فروخت کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزم مظہر اقبال سے تیتر اور نایاب پرندے برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم نواب شاہ سے تیتر کی اقسام منگوا کر آن لائن بیچتا تھا، پرندوں کی آن لائن خرید و فروخت میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
وائلڈ لائف پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد تیتروں کو مناسب بحالی کے لیے لاہور سفاری میں منتقل کیا جائے گا۔




