بلاوایو۔ :آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں کل( بروز منگل )مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ سری لنکا اور سکاٹ لینڈ،دوسرا آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بلاوایوکے مقام پر کھیلا جائے گا ۔ آئی سی سی کے زیر اہتمام ورلڈ کپ کوالیفائر کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ زمبابوے میں جاری ہے ، منگل کو گروپ بی کے پہلے میچ میں سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں کوئنز سپورٹس کلب بلاوایومیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
گروپ بی میں سری لنکا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں ۔ اسی روز گروپ بی کا دوسرا میچ آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بلاوایو ایتھلیٹک کلب بلاوایو میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کا تین تین میچز کھیل کر تاحال کوئی پوائنٹ نہیں ، یعنی دونوں ٹیمیں کوئی میچ نہیں جیت سکی ہیں۔