اسلام آباد۔ :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 26۔2025کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو متفقہ طور پر امیدوار کے طور پر توثیق میں حمایت اور اعتماد پر اقوام متحدہ میں ایشیا پیسفک گروپ کے ارکان کاشکریہ ادا کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایشیا پیسیفک گروپ کے ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے امیدواری کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی امیدوار کے طور پر متفقہ طور پر توثیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔