Gas Leakage Web ad 1

ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

0

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں بطور قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر میانوالی سے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزدگی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت سے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.